اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

دورۂ انگلینڈ: قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی، تیسرے ٹیسٹ کیلئے تبدیلیوں کا فیصلہ

31 Aug 2026
31 Aug 2026

(لاہور نیوز) دورۂ انگلینڈ میں قومی کرکٹ ٹیم کی غیرمعیاری کارکردگی پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے حکام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا۔

لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد ٹیم انتظامیہ اور بورڈ حکام کے درمیان ہوٹل میں اہم اجلاس ہوا، جس میں موجودہ صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ہنگامی اقدامات پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق تیسرے ٹیسٹ سے قبل قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے، جبکہ مزید کرکٹرز کو پاکستان سے انگلینڈ طلب کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، صائم ایوب اور عرفات منہاس کو انگلینڈ طلب کر لیا گیا ہے، جبکہ دیگر کھلاڑیوں کو ویزے ملنے کے بعد انگلینڈ بھیجا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان اور امام الحق کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، امام الحق کی انجری کے معاملے پر تحقیقات کئے جانے کا امکان ہے، جبکہ اس حوالے سے مزید فیصلہ بھی متوقع ہے۔

دوسری جانب تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے ٹیم کے معاملات میں مائیک ہیسن، سرفراز احمد کے ساتھ مل کر اہم امور دیکھیں گے، تیسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون اور حکمت عملی میں نمایاں تبدیلیاں متوقع ہیں۔

بورڈ حکام  نے لارڈز ٹیسٹ میں ٹیم کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے فوری اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے