اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.27 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.40 قیمت فروخت : 277.90
  • یورو قیمت خرید: 323.12 قیمت فروخت : 323.70
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.99 قیمت فروخت : 377.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.76 قیمت فروخت : 200.12
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.28 قیمت فروخت : 200.65
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.88 قیمت فروخت : 74.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.53 قیمت فروخت : 75.67
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.29 قیمت فروخت : 904.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان کا تیل کا درآمدی بل جولائی میں 3.57 کھرب روپے تک پہنچ گیا

31 Aug 2026
31 Aug 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان کا تیل کا درآمدی بل جولائی کے دوران بڑھ کر 1.28 ارب ڈالر ( تقریباً 3 کھرب 57 ارب روپے تک جا پہنچا)، جس سے ملک پر درآمدی دباؤ میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

عالمی سطح پر بھی تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث درآمدی اخراجات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق گزشتہ چھ ماہ کے دوران فوسل فیول درآمد کرنے والے ممالک کو مجموعی طور پر تقریباً 330 ارب ڈالر کے اضافی بوجھ کا سامنا کرنا پڑا۔

سینٹر فار ریسرچ آن انرجی اینڈ کلین ایئر کے مطابق اس اضافے کی بڑی وجہ ایران سے متعلق کشیدگی اور آبنائے ہرمز میں پیدا ہونے والی رکاوٹیں ہیں، جنہوں نے عالمی سپلائی چین کو متاثر کیا۔

اضافی مالی بوجھ کے حوالے سے یورپی یونین سب سے زیادہ متاثر رہی، جسے تقریباً 78 ارب ڈالر اضافی ادا کرنا پڑے، جبکہ چین 35 ارب ڈالر اور بھارت 22 ارب ڈالر کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے