31 Aug 2026
(لاہور نیوز) حکومت نے لیکیویفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کا ایک اسپاٹ کارگو خریدنے کا فیصلہ کرلیا، جس کے لیے پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) نے ٹینڈر جاری کردیا ہے۔
پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کے مطابق عالمی کمپنیوں سے ایل این جی کارگو کی خریداری کے لیے کل تک بولیاں طلب کی گئی ہیں، جبکہ موصول ہونے والی بولیاں کل ہی کھولی جائیں گی۔
پی ایل ایل کے مطابق ایل این جی کی سپلائی 4 سے 8 ستمبر تک کے لیے طلب کی گئی ہے۔
