اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.27 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.40 قیمت فروخت : 277.90
  • یورو قیمت خرید: 323.12 قیمت فروخت : 323.70
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.99 قیمت فروخت : 377.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.76 قیمت فروخت : 200.12
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.28 قیمت فروخت : 200.65
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.88 قیمت فروخت : 74.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.53 قیمت فروخت : 75.67
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.29 قیمت فروخت : 904.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

معیشت کو بیرونی امداد سے تجارت و سرمایہ کاری کی جانب لے جا رہے ہیں: وزیر خزانہ

31 Aug 2026
31 Aug 2026

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو بیرونی امداد سے تجارت اور سرمایہ کاری کی جانب لے جا رہے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ معاشی ترقی کیلئے حکومت اور نجی شعبے کا اشتراک ناگزیر ہے، معاشی ترقی کا عمل سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ سے جڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت معاشی استحکام کے ساتھ پائیدار ترقی کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ برآمدات، سرمایہ کاری اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہماری ترجیحات ہیں، ایکسپورٹ فنانس ملکی برآمدات کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، پاکستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ نجی شعبے کی ترقی سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، پاکستان کی معیشت کو امداد سے تجارت اور سرمایہ کاری کی جانب لے جا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی اداروں اور کاروباری برادری سے تعاون مزید بڑھانا ہوگا، معاشی ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے