اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.27 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.40 قیمت فروخت : 277.90
  • یورو قیمت خرید: 323.12 قیمت فروخت : 323.70
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.99 قیمت فروخت : 377.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.76 قیمت فروخت : 200.12
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.28 قیمت فروخت : 200.65
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.88 قیمت فروخت : 74.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.53 قیمت فروخت : 75.67
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.29 قیمت فروخت : 904.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ، ڈی پی او اٹک کو 12 سالہ فروہ بازیاب کرا کے پیش کرنے کا حکم

31 Aug 2026
31 Aug 2026

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے 12 سالہ بچی فروہ کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ڈی پی او اٹک کو بچی بازیاب کرا کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس تنویر احمد شیخ  نے نوشہر خان کی جانب سے دائر حبسِ بے جا کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے سردار سمیع اللہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار کی 12 سالہ بچی فروہ مبینہ طور پر لاپتہ ہے، جس کی بازیابی کیلئے عدالت سے رجوع کیا گیا ہے، عدالت نے ڈی پی او اٹک کو ہدایت کی کہ بچی کو بازیاب کرکے آئندہ سماعت پر پیش کیا جائے۔

دورانِ سماعت ایک دوسری بازیاب ہونے والی بچی فرزانہ کے میڈیکل کا بھی حکم دیا گیا، عدالت نے ایم ایس سروسز ہسپتال کو فرزانہ کا طبی معائنہ کروا کر رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ فرزانہ کو مبینہ طور پر اس کی سوتیلی والدہ ماجدہ نے 2 لاکھ روپے کے عوض شفیق نامی شخص کے ہاتھ فروخت کیا تھا، درخواست میں عدالت سے فرزانہ کی بازیابی کا بھی حکم دینے کی استدعا کی گئی۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 3 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے