اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

کار ڈرائیور کو ہیرو بننا مہنگا پڑ گیا، گاڑی سمیت حوالات میں بند

31 Aug 2026
31 Aug 2026

(لاہور نیوز) مال روڈ پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کار سوار کو روکنا ٹریفک اسسٹنٹ کو مہنگا پڑ گیا، کار سوار نے مبینہ طور پر آپے سے باہر ہوتے ہوئے ٹریفک اسسٹنٹ کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق مال روڈ پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ٹریفک اسسٹنٹ نے کار سوار کو روکا تو ملزم جنید سلیم  نے مبینہ طور پر مشتعل ہو کر ٹریفک اسسٹنٹ سے بدسلوکی کی اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔

واقعے کا سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی ہدایت کی، جس پر پولیس  نے جنید سلیم کو گرفتار کرکے گاڑی سمیت تھانہ سول لائنز منتقل کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ کسی بھی شہری کی عزتِ نفس مجروح نہیں ہونے دی جائے گی، تاہم یونیفارم کی عزت پر بھی آنچ نہیں آنے دیں گے، وارڈنز شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت سڑکوں پر موجود رہتے ہیں، اس لئے ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ ایسا رویہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ملزم کے خلاف مکمل قانونی چارہ جوئی کی جائے گی اور قانون کی خلاف ورزی یا سرکاری اہلکار سے بدسلوکی کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے