اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ڈیفنس بی پولیس کی کارروائی، 2 منشیات فروش گرفتار

31 Aug 2026
31 Aug 2026

(لاہور نیوز) ڈیفنس بی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی سپلائی میں ملوث دو ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت شریف اور داؤد مسیح کے نام سے ہوئی ہے، جن کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 2 کلو 740 گرام چرس برآمد کی گئی۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق ڈیفنس بی پولیس  نے خفیہ اطلاع ملنے پر دورانِ چیکنگ کارروائی کی اور دونوں ملزمان کو منشیات کی سپلائی دیتے ہوئے گرفتار کیا۔

ایس پی کینٹ کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان  نے انکشاف کیا کہ وہ آن لائن منشیات منگوا کر لاہور کے پوش علاقوں میں سپلائی کرتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش کیلئے انہیں انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے