اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف چین کے 4 روزہ سرکاری دورے پر روانہ

25 Aug 2026
25 Aug 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف چین کے 4 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوگئیں۔

چین کے قونصل جنرل سن یان ایئرپورٹ پر چین روانگی کیلئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو الوداع کرنے کیلئے موجود تھے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا ارومچی بین الاقوامی ہوائی اڈے آمد پر چین کے اعلیٰ حکام استقبال کریں گے، مریم نواز شریف شِن جِیانگ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کے کانفرنس سینٹر، کُنلُن ہال میں مصروفیات کا آغاز کریں گی۔

مریم نواز شریف سے چِن شیاوجیانگ، پارٹی سیکرٹری صوبہ شِن جِیانگ کی سربراہی میں اعلیٰ سطح وفد ملاقات کرے گا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے ڈپٹی پارٹی سیکرٹری شِن جِیانگ اویغور خودمختار علاقائی کمیٹی، ہی ژونگ یو ملاقات کریں گے، ان کی شِن جِیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن کور (XPCC) کے وفد سے بھی اہم میٹنگ ہوگی۔

اس کے علاوہ مریم نواز شریف اور پنجاب کے وفد کے اعزاز میں ڈپٹی پارٹی سیکرٹری شِن جِیانگ اویغور خودمختار علاقائی کمیٹی اور پارٹی سیکرٹری و پولیٹیکل کمشنر، ہی ژونگ یوکی کی جانب سے عشائیہ دیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف چین کے سرکاری مہمان کی حیثیت سے شِن جِیانگ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں قیام کریں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے