اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب بھر کی 4 ہزار سے زائد یونین کونسلز میں دستک مراکز قائم کرنے کا منصوبہ

25 Aug 2026
25 Aug 2026

(لاہور نیوز) پنجاب بھر کی یونین کونسلز میں دستک مراکز کے قیام کا منصوبہ تیار کر لیا گیا، جس کے تحت 170 سے زائد سرکاری خدمات ایک ہی چھت تلے فراہم کی جائیں گی۔ اس منصوبے پر مجموعی طور پر 4 ارب روپے سے زائد لاگت آنے کا تخمینہ ہے۔

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ زید بن مقصود کی زیرصدارت پی آئی ٹی بی کے ساتھ اہم اجلاس ہوا، جس میں دستک مراکز کے قیام اور سروس ڈیلیوری کے طریقہ کار پر بریفنگ دی گئی۔

چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف نے اجلاس کو دستک مراکز کے مجوزہ سروس ڈیلیوری ماڈل کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اجلاس میں مراکز کے لیے عمارات، آئی ٹی سہولیات اور عوامی رسائی سمیت مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ دستک مراکز کے قیام کے لیے یونین کونسلز کا فیلڈ اسیسمنٹ مکمل کر لیا گیا ہے۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے ہدایت کی کہ پنجاب کی 4 ہزار سے زائد یونین کونسلز کو دستک مراکز کے منصوبے میں شامل کیا جائے۔

زید بن مقصود نے کہا کہ ہر یونین کونسل میں عوامی ضرورت کے مطابق سروسز کا تعین کیا جائے۔ یوسیز کی سطح پر دستک مراکز کے قیام سے عوام کو سرکاری خدمات کی فراہمی اور سہولیات کا معیار مزید بہتر ہوگا۔

اجلاس میں سپیشل سیکرٹری ایڈمن ارشد بیگ اور ڈی جی پی آئی ٹی بی سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے