اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.28 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.55 قیمت فروخت : 278.05
  • یورو قیمت خرید: 324.11 قیمت فروخت : 324.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.79 قیمت فروخت : 378.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.58 قیمت فروخت : 197.93
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.11 قیمت فروخت : 201.48
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.91 قیمت فروخت : 74.04
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب حکومت کی کامران بارہ دری کا رقبہ 5 سے بڑھا کر 15 ایکڑ کرنے کی منظوری

23 Aug 2026
23 Aug 2026

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے تاریخی کامران بارہ دری کی بحالی اور اپ لفٹنگ منصوبے میں مزید اراضی شامل کرنے کی منظوری دے دی۔

منصوبے کے تحت کامران بارہ دری کا رقبہ 5 ایکٹر سے بڑھا کر 15 ایکٹر کیا جائے گا، جبکہ تاریخی ورثے کے تحفظ کے ساتھ اسے جدید تفریحی مقام کے طور پر بھی ترقی دی جائے گی منصوبے میں واک ویز، بگی ٹریک، فوارے، کھیل کے مقامات، سیلفی پوائنٹس، گالف کورٹ، ڈائننگ ایریاز اور ریسٹورنٹ سمیت دیگر تفریحی سہولیات شامل ہوں گی۔

حکام کے مطابق کامران بارہ دری میں باغ کی طرز پر لینڈ سکیپنگ، آرائشی لائٹس اور پارکنگ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی جبکہ بحالی کے دوران تاریخی عمارت کے اصل فن تعمیر اور قدامت کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ منصوبہ محکمہ آثار قدیمہ، واسا اور پی ایچ اے کے تعاون سے مکمل کیا جا رہا ہے پنجاب حکومت نے کامران بارہ دری کی بحالی کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے