اپ ڈیٹس
  • 240.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیر اعلیٰ پنجاب کا سڑک بننے کے بعد کھدائی یا کسی بھی قسم کی توڑ پھوڑ پر پابندی کا حکم

24 Aug 2026
24 Aug 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سڑک بننے کے بعد کھدائی یا کسی بھی قسم کی توڑ پھوڑ پر پابندی کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں ہر ڈویژن کے اون سورس ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر لاہور، ملتان، بہاولپور، ساہیوال اور فیصل آباد کے او ایس آر پراجیکٹس پیش کیے گئے، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے منظوری دے دی۔

دورویہ روڈز تعمیر و توسیع، کارپٹنگ، فٹ پاتھ، کیٹ آئی،کرب سٹون، لین مارکنگ،روڈ سائیڈ ڈرینج پراجیکٹ میں شامل، نکاسی آب، سمال سٹیڈیم، سپورٹس ایرینا، بیوٹیفکیشن، ڈسپوزل سٹیشن کی سولرائزیشن کے پراجیکٹ شامل ہیں ۔ 

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے روڈز پر مین ہول، گٹر ڈھکن کا لیول اوپر نیچے ہونے کا نوٹس لیا۔ مریم نواز نے روڈز پر مین ہول کا لیول سڑک کے برابر رکھنے کی ہدایت کی۔ مریم نواز نے دکانداروں سے کسی بھی قسم کے چارجز  بلااجازت وصولی سے روک دیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے سڑک بننے کے بعد کھدائی یا کسی بھی قسم کی توڑ پھوڑ پر پابندی کا حکم دے دیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے ہرنئی  روڈز کے اطراف میں سٹینڈرڈ سائٹ ڈرینج بنانے کی ہدایت کی گئی ۔ 

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہر روڈ میں روڈسائیڈ سائینج اور لین مارکنگ کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہر منصوبے کی الگ الگ ٹائم لائن طلب کر لی۔ لاہور کی دس سڑکوں کی بیوٹیفکیشن کی منظوری، ایجرٹن روڈ، لٹن روڈ،ڈیوس روڈ، لوئر مال، لارنس روڈ، کیوئنز روڈ، بینک روڈ شامل ہیں ۔لکشمی چوک کی بیوٹیفکیشن، میٹرو ٹریک اور پلرز پر آرٹ ورک ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے