اپ ڈیٹس
  • 240.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

بانی پی ٹی آئی کی صحت، زندگی اور بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

24 Aug 2026
24 Aug 2026

(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت، زندگی اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی گئی، قرارداد ایم پی اے امتیاز محمود نے پنجاب اسمبلی میں پیش کی، جس میں سپریم کورٹ کے 18 اگست کے حکم پر مکمل اور من و عن عملدرآمد یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

قرارداد میں عمران خان کا فوری طور پر مکمل اور آزادانہ طبی معائنہ کرانے اور سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق انہیں شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

قرارداد کے مطابق ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر عظمیٰ خان کو عمران خان کے طبی معائنے اور علاج میں شامل رکھا جائے اور ان کے طبی علاج سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات پر مکمل عملدرآمد کیا جائے۔

قرارداد میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ عمران خان کو طویل تنہائی اور انسانی رابطے سے محرومی سے فوری طور پر نکالا جائے، جبکہ اہل خانہ، وکلاء اور بیٹوں سے ان کے ٹیلی فونک رابطے کی سہولت بھی باقاعدگی سے بحال رکھی جائے۔

پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرارداد میں عمران خان سے متعلق تمام سی سی ٹی وی فوٹیج، جیل ریکارڈ، میڈیکل ریکارڈ اور وزیٹرز ریکارڈ محفوظ رکھنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

قرارداد میں وفاقی حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ سات روز کے اندر پارلیمان کو اس حوالے سے رپورٹ پیش کریں، قرارداد میں عمران خان کی زندگی، صحت، عزت اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے