اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پی ایچ اے کا ضلعی ہارٹی کلچر ایجنسیوں کو اپنے ذرائع سے آمدن بڑھانے کا حکم

25 Aug 2026
25 Aug 2026

(لاہور نیوز) پی ایچ اے نے اپنی ضلعی ہارٹی کلچر ایجنسیوں کو اپنے ذرائع سے آمدن بڑھانے کا حکم دے دیا۔

ڈی جی پی ایچ اے احمد عثمان جاوید کی زیرِ صدارت تمام ضلعی ایم ڈیز کا زوم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈی جی پی ایچ اے نے ضلعی ہارٹی کلچر ایجنسیوں کو مالی خودمختاری حاصل کرنے اور اپنے وسائل سے آمدن بڑھانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی ایجنسیاں مارکیٹنگ اور کوآرڈینیشن کے شعبہ جات کو مؤثر بنا کر آمدن میں اضافہ کریں۔

ڈی جی پی ایچ اے احمد عثمان جاوید نے کہا کہ بالخصوص نئے اضلاع میں مزید باغات اور تفریحی مراکز قائم کیے جائیں گے، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق اضلاع میں سرسبز رقبہ بڑھانے کے لیے بڑے پیمانے پر شجرکاری کو فروغ دیا جائے گا۔

انہوں نے تمام اضلاع میں مالیوں کی یونیفارم کی یکساں برانڈنگ یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

ڈی جی پی ایچ اے نے کہا کہ ضلعی ہارٹی کلچر ایجنسیوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کیا جائے اور تمام ایجنسیوں میں ہارٹی کلچر سروسز کی بہتری کے لیے ایک جامع حکمتِ عملی مرتب کی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے