اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

امریکی قونصل جنرل اسٹیٹسن سینڈرز کی مشیر وزیراعلیٰ پنجاب علی ڈار سے ملاقات

25 Aug 2026
25 Aug 2026

(لاہور نیوز) امریکی قونصل جنرل اسٹیٹسن سینڈرز نے مشیر وزیراعلیٰ پنجاب علی ڈار سے ملاقات کی، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے آئندہ دورۂ امریکہ اور پنجاب و امریکہ کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ پر اہم تبادلہ خیال کیا گیا۔

علی ڈار نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا دورۂ امریکہ پنجاب اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعاون، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور معاشی شراکت داری کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کو مصنوعی ذہانت کا عالمی مرکز بنانے کے لیے بین الاقوامی شراکت داری وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن کا اہم حصہ ہے۔ امریکہ کے ساتھ تعاون کے ذریعے پنجاب میں عالمی معیار کی ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری لانے کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔

علی ڈار کے مطابق مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی پنجاب کے مستقبل کا اہم حصہ ہیں اور امریکہ کے ساتھ اس شعبے میں تعاون کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ آفس آف اے آئی پنجاب امریکہ کے ساتھ نالج ایکسچینج، ٹیکنالوجی پارٹنرشپس اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تعاون پر کام کر رہا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے دورۂ امریکہ سے پنجاب کے اے آئی ایکو سسٹم، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مثبت پیش رفت ہوگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے