اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.28 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.55 قیمت فروخت : 278.05
  • یورو قیمت خرید: 324.11 قیمت فروخت : 324.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.79 قیمت فروخت : 378.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.58 قیمت فروخت : 197.93
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.11 قیمت فروخت : 201.48
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.91 قیمت فروخت : 74.04
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی شہید ملک مبشر کے گھر آمد، اہلخانہ سے اظہارِ تعزیت

23 Aug 2026
23 Aug 2026

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے بلوچستان کے ضلع نوشکی میں دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے ملک مبشر کے گھر اٹک پہنچ کر شہید کے والد ملک محمد سفارش، اہل خانہ اور دیگر عزیز و اقارب سے ملاقات کی۔

گورنر پنجاب نے شہید کی وطن عزیز کے لیے عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور اہل خانہ سے دلی ہمدردی، تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک مبشر نے دہشت گردوں کا مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، ان کی قربانی پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔ وطن عزیز کی سلامتی، خودمختاری اور امن کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والے بہادر سپوت قوم کے ہیرو ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں قومی عزم اور حوصلے کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ دہشت گردی ایک قومی چیلنج ہے جس کے خلاف پاک فوج، پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کے جوان مسلسل اپنی جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں۔ ملک مبشر جیسے بہادر جوانوں نے اپنے خون سے وطن کی حفاظت اور امن کی بنیادیں مضبوط کی ہیں، قوم اپنے ان بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ شہید کا خون ملک و قوم کی حفاظت کے لیے قربان ہوا ہے اور پوری قوم شہید کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ حکومت اور ریاست شہداء کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گی۔

انہوں نے یقین دلایا کہ شہداء کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود، مسائل کے حل اور ضروری معاونت کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔ حکومت پنجاب اور متعلقہ ادارے شہید کے خاندان کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔

سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ شہداء کے خاندان ہمارے لیے انتہائی قابل احترام ہیں اور ان کی ضروریات و مسائل کا ازالہ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ گورنر ہاؤس کے دروازے شہداء کے خاندانوں کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی تاریخ ان بہادر سپوتوں کی قربانیوں سے روشن ہے جنہوں نے وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کی پرواہ نہیں کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے