اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.28 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.55 قیمت فروخت : 278.05
  • یورو قیمت خرید: 324.11 قیمت فروخت : 324.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.79 قیمت فروخت : 378.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.58 قیمت فروخت : 197.93
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.11 قیمت فروخت : 201.48
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.91 قیمت فروخت : 74.04
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

عمران خان کے معائنے میں سپریم کورٹ کے حکم کی تمام ریکوائرمنٹس مکمل کیں: عطا تارڑ

22 Aug 2026
22 Aug 2026

(لاہور نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے معائنے میں سپریم کورٹ کے حکم کی تمام ریکوائرمنٹس مکمل کی گئیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ صحت کے معاملات میں سیاست نہیں ہونی چاہیے، ہمارا کل اور آج بھی یہی موقف ہے، تحریک انصاف کے دور میں بھی صحت پر سیاست سے گریز کا مطالبہ کیا تھا۔

 انہوں نے کہا کہ عمران خان سے متعلق عدالتی حکم کے بعد بھی حکومت نے کوئی توہین آمیز رویہ اختیار نہیں کیا، صحت کے معاملے کو سیاست سے دور رکھا جائے، حکومت کا واضح مؤقف ہے۔

وقاقی وزیر اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ حکومت آئین و قانون کی روشنی میں ہی تمام معاملات آگے بڑھائے گی، کسی قیدی کو خصوصی سہولت دینے سے استثنیٰ کا تاثر نہیں ملنا چاہیے، ریویو درخواست میں پوچھا گیا کہ کیا یہی سہولت ہر قیدی کو میسر ہے؟

عطا تارڑ نے کہا کہ تحریک انصاف کے دور میں بھی کہا تھا کہ صحت کسی کی بھی ہو سکتی ہے، سیاسی اختلاف اپنی جگہ، صحت کے معاملات پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، حکومت نے صحت کے معاملے پر کسی قسم کی طنز یا تضحیک نہیں کی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ریویو کے گراؤنڈز قوم کے سامنے ہیں، کسی کو خصوصی رعایت نہیں دی جائے گی، صحت کے معاملے پر ہمارا مؤقف تبدیل ہوا نہ آئندہ تبدیل ہوگا، ہر قیدی کے لیے یکساں سہولت ہونی چاہیے، خصوصی ٹریٹمنٹ نہیں ہونی چاہیے۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر مکمل عمل درآمد کیا گیا اور شفاف معائنہ کرایا گیا، بانی پی ٹی آئی کے معائنے کے وقت ان کی ہمشیرہ اور شفا کے ڈاکٹر موجود تھے، سپریم کورٹ کے حکم کی تمام ریکوائرمنٹس مکمل کی گئیں۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ معائنہ شفاف طریقے سے ہوا، سکیورٹی سمیت تمام انتظامات مکمل تھے، انتظامیہ نے آئین و قانون کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد یقینی بنایا، سپریم کورٹ کے حکم کے بعد معائنہ کرایا گیا اور تمام قانونی تقاضے پورے کئے گئے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے