24 Aug 2026
(لاہور نیوز) پیکو فیکٹری سے لوہا چوری میں ملوث 2 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔
ملزمان سے پیکو فیکٹری سے 60 کلو چوری شدہ لوہا برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق تھانہ قائداعظم انڈسٹریل ایریا کے 2 اہلکار چوری میں ملوث پائے گئے، اہلکاروں کے خلاف مقدمہ 828/26 چوری اور اختیارات کے غلط استعمال پر درج کیا گیا تاہم مزید کارروائی کے لیے انہیں انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ پولیس ڈیپارٹمنٹ میں قانون شکنی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، عوام کے محافظ اگر قانون توڑیں تو قانون ان پر دوگنا سخت ہو گا۔
