اپ ڈیٹس
  • 240.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.28 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.55 قیمت فروخت : 278.05
  • یورو قیمت خرید: 324.11 قیمت فروخت : 324.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.79 قیمت فروخت : 378.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.58 قیمت فروخت : 197.93
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.11 قیمت فروخت : 201.48
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.91 قیمت فروخت : 74.04
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

12 ربیع الاول: پنجاب پولیس کے سکیورٹی انتظامات، 55 ہزار سے زائد اہلکار تعینات

24 Aug 2026
24 Aug 2026

(لاہور نیوز) پنجاب پولیس نے 12 ربیع الاول، جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر صوبہ بھر میں محافل میلاد، ریلیوں اور جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے انتظامات مکمل کر لئے۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم  نے ہدایت کی ہے کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تقریبات کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے اور سکیورٹی ہائی الرٹ رکھتے ہوئے شرپسندوں اور ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق صوبہ بھر میں 1436 محافل میلاد النبی ﷺ اور 2479 جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے 55 ہزار سے زائد افسران اور اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔

لاہور میں 12 ربیع الاول کے موقع پر 216 جلوس اور 111 محافل میلاد منعقد ہوں گی، جن کی سکیورٹی کیلئے 8 ہزار سے زائد افسران، اہلکار اور والنٹیرز فرائض انجام دیں گے۔

آئی جی پنجاب نے تمام جلوسوں، ریلیوں اور محافل کیلئے ایس او پیز کے مطابق سخت سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے، حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کرنے اور سیف سٹی کیمروں کے ذریعے پروگرامز کی مسلسل مانیٹرنگ کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی آرڈر تشکیل دیتے وقت امن کمیٹیوں، علما کرام اور کمیونٹی لیڈرز کی مشاورت اور تجاویز کو مدنظر رکھا جائے۔ تمام آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز 12 ربیع الاول کے سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کریں گے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کنٹرول رومز سے تمام پروگرامز کے سکیورٹی انتظامات کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے گی، پولیس، ٹریفک پولیس، ایلیٹ، سپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی ٹیمیں سکیورٹی انتظامات میں معاونت کریں گی۔

پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ محافل، جلوسوں اور ریلیوں کی سکیورٹی کیلئے روایتی اور جدید پولیسنگ کے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تقریبات پرامن ماحول میں منعقد ہو سکیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے