اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.28 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.55 قیمت فروخت : 278.05
  • یورو قیمت خرید: 324.11 قیمت فروخت : 324.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.79 قیمت فروخت : 378.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.58 قیمت فروخت : 197.93
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.11 قیمت فروخت : 201.48
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.91 قیمت فروخت : 74.04
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایس آئی ایف سی کی ریگولیٹری اصلاحات، کاروباری آسانیوں کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

23 Aug 2026
23 Aug 2026

(لاہور نیوز) وزیر اعظم کی ہدایت پر سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) نے ریگولیٹری اصلاحات پر مؤثر عملدرآمد کے لیے اقدامات تیز کردیئے ہیں، جس کا مقصد کاروباری سرگرمیوں میں آسانی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے۔

ایس آئی ایف سی کی جانب سے جاری اقدامات کے تحت غیر ضروری قواعد، کاغذی کارروائی اور پیچیدہ تقاضوں کا جائزہ لے کر انہیں آسان یا ختم کیا جا رہا ہے، جس سے کاروباری افراد اور اداروں کو درپیش مشکلات کم ہونے کی توقع ہے۔

ریگولیٹری اصلاحات کے نتیجے میں دفتری رکاوٹیں کم کرنے، لائسنسنگ کے عمل کو آسان بنانے اور کاروبار شروع کرنے میں حائل غیر ضروری مشکلات دور کرنے پر توجہ دی جا رہی ہے۔

ایس آئی ایف سی کے مطابق اصلاحات کاروباری اداروں پر انتظامی بوجھ اور آپریشنل اخراجات کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہو رہی ہیں، جبکہ مختلف اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری کے ذریعے قواعد و ضوابط کو مزید آسان اور شفاف بنایا جا رہا ہے۔

آسان اور کاروبار دوست نظام کے نتیجے میں ملک میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے نئے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔ایس آئی ایف سی پاکستان میں سرمایہ کاری دوست ماحول کے قیام اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے