(لاہور نیوز) سرکاری ریٹ لسٹ میں دو سبزیوں کے نرخ میں اضافہ کیا گیا ہے، تاہم تمام سبزیاں سرکاری نرخ نامے کے برعکس مہنگے داموں فروخت کی جا رہی ہیں، سبزی منڈیوں، پوش علاقوں اور گلی محلوں میں سبزیوں کے الگ الگ نرخ وصول کیے جا رہے ہیں۔
پیاز کی سرکاری قیمت 170 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم پرچون بازاروں میں درجہ اول کا خشک پیاز 240 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ ملکی ٹماٹر کا سرکاری نرخ 210 روپے فی کلو مقرر ہے جبکہ درجہ اول ٹماٹر 300 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔
لہسن ہرنائی کی سرکاری قیمت 275 روپے فی کلو ہے، تاہم پرچون مارکیٹ میں درجہ اول چائنیز لہسن 440 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ تھائی لینڈ کی ادرک کا سرکاری نرخ 330 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے جبکہ مارکیٹ میں قیمت 420 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔
دیسی لیموں کا سرکاری نرخ 145 روپے فی کلو مقرر ہے، مگر ریٹیل مارکیٹ میں 220 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ سبز مرچ کی سرکاری قیمت 100 روپے فی کلو ہے جبکہ مارکیٹ میں 180 روپے فی کلو تک وصول کیے جا رہے ہیں۔
دیسی ٹینڈے کی سرکاری قیمت 200 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں 280 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہے ہیں۔ آلو کا سرکاری نرخ 32 روپے فی کلو مقرر ہے جبکہ درجہ اول کا آلو مارکیٹ میں 50 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔
کھیرا سرکاری ریٹ لسٹ میں 140 روپے فی کلو مقرر ہے، مگر مارکیٹ میں 200 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ بند گوبھی کی سرکاری قیمت 150 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ پرچون بازاروں میں 280 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔
پھول گوبھی کا سرکاری نرخ 160 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم پرچون بازاروں میں 250 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔ بینگن کی سرکاری قیمت 90 روپے فی کلو ہے جبکہ مارکیٹ میں 160 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔
بھنڈی کے نرخ میں 10 روپے اضافہ کرکے سرکاری قیمت 190 روپے فی کلو مقرر کی گئی، تاہم پرچون مارکیٹ میں 260 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ شملہ مرچ کی سرکاری قیمت 280 روپے فی کلو مقرر ہے جبکہ پرچون مارکیٹوں میں 380 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔
گاجر کا سرکاری نرخ 125 روپے فی کلو مقرر ہے، مگر پرچون بازاروں میں 175 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ گھیا کدو کے نرخ میں 10 روپے اضافہ کرکے سرکاری قیمت 170 روپے فی کلو مقرر کی گئی، جبکہ پرچون بازار میں 240 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔
گھیا توری کا سرکاری نرخ 80 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم پرچون بازار میں 120 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔ میتھی کی سرکاری قیمت 260 روپے فی کلو مقرر ہے، مگر مارکیٹ میں 440 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے پرائس کنٹرول کے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
