اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.15 قیمت فروخت : 41.23
  • یورو قیمت خرید: 321.38 قیمت فروخت : 321.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.67 قیمت فروخت : 376.35
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.26 قیمت فروخت : 196.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.26 قیمت فروخت : 196.61
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.07
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.56 قیمت فروخت : 75.70
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.61 قیمت فروخت : 905.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

تھیٹر ڈراموں میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی، 5 اداکاروں کو نوٹس

20 Aug 2026
20 Aug 2026

(لاہور نیوز) پنجاب کونسل آف دی آرٹس، انفارمیشن اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب نے تھیٹر ڈراموں میں ڈرامہ ایکٹ، مقررہ ایس او پیز اور حکومت پنجاب کی منظور شدہ ڈرامہ پالیسی کی مبینہ خلاف ورزیوں پر کارروائی شروع کر دی۔

پنجاب آرٹس کونسل کی جانب سے مجموعی طور پر 5 اداکاروں کو نوٹسز جاری کئے گئے ہیں، جن میں 4 مرد اداکار اور ایک خاتون اداکارہ شامل ہیں، کارروائی تھیٹر مانیٹرنگ رپورٹس کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی۔

مانیٹرنگ رپورٹ کے مطابق لاہور کے پنجابی تھیٹر میں پیش کئے جانے والے ڈرامہ "سچیاں محبتاں" میں مبینہ طور پر قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر اداکار کاکا راہی اور  نوید کیو کو اپنی پرفارمنس درست کرنے کے حوالے سے وارننگ نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔

اسی ڈرامے میں اداکارہ افشاں خان کو مبینہ طور پر غیر مناسب حرکات اور غیر سینسر شدہ پرفارمنس کے معاملے پر نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

پنجاب آرٹس کونسل نے متعلقہ اداکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 21 اگست 2026 کو ذاتی حیثیت میں پنجاب آرٹس کونسل کے سامنے پیش ہو کر اپنی تحریری وضاحت جمع کروائیں، بصورت دیگر ان کے خلاف قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب لاہور کے محفل تھیٹر میں پیش کئے جانے والے ڈرامہ "تیری باہوں میں" کے حوالے سے اداکار نفیس زمان اور  فرحان مغل کو شوکاز نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔

دونوں اداکاروں سے مبینہ طور پر ذومعنی الفاظ کے استعمال اور غیر سینسر شدہ پرفارمنس کے حوالے سے تحریری وضاحت طلب کی گئی ہے، انہیں بھی  21 اگست کو ذاتی حیثیت میں پنجاب آرٹس کونسل کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پنجاب آرٹس کونسل کے مطابق یہ کارروائیاں تھیٹر مانیٹرنگ رپورٹس کی بنیاد پر کی گئی ہیں، جن میں ڈرامہ ایکٹ، مقررہ ایس او پیز اور حکومت پنجاب کی منظور شدہ ڈرامہ پالیسی کی مبینہ خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے