21 Aug 2026
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 77 ہزار 528 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ 76 ہزار 591 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
