اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.28 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.55 قیمت فروخت : 278.05
  • یورو قیمت خرید: 324.11 قیمت فروخت : 324.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.79 قیمت فروخت : 378.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.58 قیمت فروخت : 197.93
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.11 قیمت فروخت : 201.48
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.91 قیمت فروخت : 74.04
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب حکومت کا سرکاری افسران کی طویل رخصت کی حوصلہ شکنی کا فیصلہ

21 Aug 2026
21 Aug 2026

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے سرکاری افسران کی طویل رخصت کی حوصلہ شکنی کا فیصلہ کرلیا، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری افسران کی چھٹیوں سے متعلق نئی ہدایات جاری کردی گئیں۔

مراسلے کے مطابق سرکاری افسران کو ایک وقت میں 15 روز سے زائد چھٹی دینے کی حوصلہ شکنی کی جائے گی، 15 روز سے زائد رخصت صرف حقیقی اور ٹھوس جواز کی بنیاد پر دی جاسکے گی۔

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے تمام انتظامی سیکرٹریز کو ہدایات جاری کردیں، پنجاب بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بھی چھٹیوں سے متعلق نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

متعلقہ محکموں اور خودمختار اداروں کے سربراہان کو بھی حکومتی احکامات پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ طویل مدت کیلئے ایک ہی بار چھٹی لینا سرکاری افسر کے فرائض سے سنجیدگی پر منفی اثر ڈالتا ہے، بلاوجہ طویل رخصت سرکاری افسر کی ذمہ داری اور سنجیدگی سے متعلق منفی تاثر پیدا کرتی ہے۔

پنجاب حکومت کے مطابق ناگزیر اور حقیقی وجوہات کے بغیر 15 روز سے زائد چھٹی کی درخواستوں کی حوصلہ شکنی ہوگی۔

سرکاری امور میں تسلسل یقینی بنانے کیلئے طویل چھٹیوں کی حوصلہ شکنی کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کی طویل رخصت سے متعلق ہدایات پر من و عن عمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

نئی ہدایات پنجاب حکومت کے تمام انتظامی محکموں، متعلقہ حکومتی اداروں اور خودمختار اداروں پر لاگو ہوں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے