اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.28 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.55 قیمت فروخت : 278.05
  • یورو قیمت خرید: 324.11 قیمت فروخت : 324.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.79 قیمت فروخت : 378.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.58 قیمت فروخت : 197.93
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.11 قیمت فروخت : 201.48
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.91 قیمت فروخت : 74.04
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

دہشت گردی کا کوئی مذہب، وطن اور زبان نہیں ہوتی: مریم نواز

21 Aug 2026
21 Aug 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دہشت گردی کا شکار افراد کی یاد میں عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے شہریوں، افسران اور سکیورٹی اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

مریم نواز شریف نے دہشت گردی میں شہید یا غازی بننے والے شہریوں، افسران اور سکیورٹی اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے متاثرین کے اہلِ خانہ کے حوصلوں کو بھی سلام پیش کرتی ہوں۔ انہوں نے دہشت گردی سے متاثرہ افراد کی بحالی اور ان کے خاندانوں کے لیے پرخلوص دعا کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے دہشت گردی کا شکار غازیوں اور شہداء کے خاندانوں کو کبھی تنہا نہ چھوڑنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت متاثرین اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان، پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کے اہلکار دہشت گردی کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہیں۔ پاکستان کے شہری دنیا میں سب سے زیادہ دہشت گردی کا شکار ہوئے ہیں۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب، کوئی وطن اور کوئی زبان نہیں ہوتی۔ ہمیں ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہوگا جہاں امن، محبت اور رواداری کا راج ہو۔

انہوں نے کہا کہ نفرت کے بیانیے کو شکست دے کر امن کی شمع کو روشن رکھنا ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے