اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.28 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.55 قیمت فروخت : 278.05
  • یورو قیمت خرید: 324.11 قیمت فروخت : 324.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.79 قیمت فروخت : 378.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.58 قیمت فروخت : 197.93
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.11 قیمت فروخت : 201.48
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.91 قیمت فروخت : 74.04
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب اسمبلی میں سائیکلنگ کو سی ایم پنجاب یوتھ گیمز 2026 میں شامل کرنے کی قرارداد جمع

20 Aug 2026
20 Aug 2026

(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی میں سائیکلنگ کو سی ایم پنجاب یوتھ گیمز 2026 میں شامل کرنے کی قرارداد جمع کروا دی گئی۔

حکومت پنجاب نے سال 2026-27 کو یوتھ ایئر قرار دے کر نوجوانوں کے لیے قابلِ تحسین اقدامات کیے ہیں، قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی  راحیلہ خادم حسین نے پیش کی۔

قرارداد کے مطابق سائیکلنگ دنیا کا مقبول ترین، اولمپک اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ کھیل ہے، سائیکلنگ کے ٹریک اور روڈ ایونٹس عالمی، ایشیائی، کامن ویلتھ اور قومی سطح پر منعقد ہوتے ہیں،سی ایم پنجاب میراتھن اور سائیکلنگ ریس 2026 میں ہزاروں سائیکلسٹس کی شرکت سائیکلنگ کی مقبولیت کا ثبوت ہے.

پنجاب کے سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں سائیکلنگ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، سی ایم پنجاب یوتھ گیمز 2026 میں سائیکلنگ شامل نہ ہونے سے سینکڑوں نوجوان کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے اظہار سے محروم ہوں گے۔

محکمہ نے پہلے یقین دہانی کرائی تھی کہ سائیکلنگ کو سی ایم پنجاب پنک گیمز، قائداعظم گیمز اور نیشنل گیمز کا حصہ بنایا جائے گا، سی ایم پنجاب پنک گیمز 2026 میں سائیکلنگ کو شامل کیا گیا،سی ایم پنجاب پنک گیمز میں سائیکلسٹ بچیوں کی شرکت کے بعد سائیکلنگ کو غیرمعمولی پذیرائی حاصل ہوئی،سی ایم پنجاب پنک گیمز میں شرکت کے لیے سیکڑوں خواتین سائیکلسٹس نے ٹرائلز میں حصہ لیا۔

پنک گیمز سے قومی سطح کی خواتین سائیکلسٹس سامنے آنا پنجاب میں سائیکلنگ کے بے پناہ ٹیلنٹ کا ثبوت ہے، سی ایم پنجاب یوتھ گیمز 2026 میں سائیکلنگ کے تمام ٹریک اور روڈ ایونٹس فوری شامل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ 

پنجاب کے تمام ڈویژنز اور اضلاع میں سائیکلنگ کے شفاف ٹرائلز کرائے جائیں، کھیلتا پنجاب، قائداعظم گیمز، یوتھ گیمز سمیت تمام صوبائی و قومی سطح کی گیمز میں سائیکلنگ کو مستقل کھیل کے طور پر شامل کیا جائے۔

نوجوان سائیکلسٹس کو قومی و بین الاقوامی سطح پر نمائندگی کے مساوی مواقع فراہم کیے جائیں، پنجاب اسمبلی نے سائیکلنگ کو یوتھ گیمز کا حصہ بنانے سے نئے قومی و بین الاقوامی چیمپئن سامنے آنے کی امید ظاہر کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے