اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.15 قیمت فروخت : 41.23
  • یورو قیمت خرید: 321.38 قیمت فروخت : 321.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.67 قیمت فروخت : 376.35
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.26 قیمت فروخت : 196.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.26 قیمت فروخت : 196.61
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.07
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.56 قیمت فروخت : 75.70
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.61 قیمت فروخت : 905.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ڈیزل سستا ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد کمی

20 Aug 2026
20 Aug 2026

(لاہور نیوز) ڈیزل کی قیمت میں کمی کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کر دی گئی ہے۔

مزدا، ٹرالرز اور دیگر سامان بردار گاڑیوں کے کرائے کم کر دیئے گئے ہیں، گڈز ٹرانسپورٹرز  نے نئے کم شدہ کرائے آج سے نافذ کر دیئے ہیں، جس کے بعد سامان کی ترسیل کے اخراجات میں کمی آنے کی توقع ہے۔

دوسری جانب پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا تاحال حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا، پبلک ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرایوں میں کمی کے معاملے پر اجلاس آج متوقع ہے، جس کے بعد کرایوں میں کمی کا اعلان کئے جانے کا امکان ہے، محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹرز کو بھی کرایوں میں 10 فیصد کمی پر آمادہ کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ کی کوشش ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کا فائدہ پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے والے مسافروں تک بھی منتقل کیا جائے، پبلک ٹرانسپورٹرز کے اجلاس کے بعد کرایوں میں کمی کے حوالے سے حتمی صورتحال واضح ہونے کا امکان ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے