اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.15 قیمت فروخت : 41.23
  • یورو قیمت خرید: 321.38 قیمت فروخت : 321.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.67 قیمت فروخت : 376.35
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.26 قیمت فروخت : 196.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.26 قیمت فروخت : 196.61
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.07
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.56 قیمت فروخت : 75.70
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.61 قیمت فروخت : 905.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ڈیزل کی قیمت میں 30 سے 32 روپے فی لیٹر کمی جلد متوقع ہے: علی پرویز ملک

19 Aug 2026
19 Aug 2026

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر براے پٹرولیم علی پرویز نے کہا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں 30 سے 32 روپے فی لیٹر کمی جلد متوقع ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں عطا تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی پرویز ملک کا کہنا تھا  کہ حکومت کو عوامی مسائل کا مکمل ادراک ہے اور مشکل وقت ضرور ختم ہوگا، حکومت عوام کو ریلیف دینے اور مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ عوام کو ٹارگٹڈ سبسڈی کے ذریعے ریلیف دیا گیا ہے، جبکہ حکومت نے عوام کو لاوارث نہیں چھوڑا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے بے شمار ممالک کو مشکلات کا سامنا ہے، حتیٰ کہ ڈیزل پیدا کرنے والے ملک روس کو بھی مشکلات درپیش ہیں۔

وفاقی وزیر پٹرولیم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر آئل ریفائنریز کے حکام کے ساتھ دو تین نشستیں ہوئیں، جس کے بعد آئل ریفائنریز نے ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 30 سے 32 روپے فی لیٹر تک کمی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ڈیزل کی قیمتوں میں جلد بڑی کمی متوقع ہے اور اوگرا آج ہی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے