(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا، برائلر کے نرخ میں 14 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 533 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی۔
بازار میں صافی برائلر گوشت 620 روپے فی کلو تک فروخت کئے جانے کی اطلاعات ہیں، جس کے باعث شہریوں کو سرکاری نرخ کے مقابلے میں زیادہ قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے۔
زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 10 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے، فارم گیٹ پر زندہ برائلر کا ریٹ 340 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر 354 روپے فی کلو اور پرچون بازار میں 368 روپے فی کلو مقرر ہے۔
دوسری جانب انڈوں کی قیمتیں برقرار ہیں، انڈوں کا سرکاری نرخ 236 روپے فی درجن مقرر ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 6 ہزار 960 روپے میں مقرر کی گئی ہے۔
برائلر کی قیمت میں اضافے کے باعث شہریوں کیلئے مرغی کا گوشت مزید مہنگا ہو گیا ہے، جبکہ انڈوں کے نرخ میں فی الحال کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
