اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.14 قیمت فروخت : 41.22
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.50 قیمت فروخت : 278.00
  • یورو قیمت خرید: 321.19 قیمت فروخت : 321.77
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.63 قیمت فروخت : 376.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.11 قیمت فروخت : 197.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.05 قیمت فروخت : 200.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.92 قیمت فروخت : 74.05
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.91 قیمت فروخت : 905.54
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ای چالانز کی وصولیاں تیز کرنے کا فیصلہ، اضافی نفری طلب

18 Aug 2026
18 Aug 2026

(لاہور نیوز) پنجاب ٹریفک پولیس نے زیرِ التوا ای چالانز کی وصولی تیز کرنے اور سڑکوں پر ٹریفک ڈسپلن بہتر بنانے کیلئے اضافی نفری طلب کر لی۔

ٹریفک پولیس حکام کے مطابق پنجاب کانسٹیبلری اور ڈسٹرکٹ پولیس سے اہلکار طلب کیے گئے ہیں، جنہیں خصوصی طور پر ای چالانز کی وصولی کے لیے تعینات کیا جائے گا۔ اضافی نفری ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر سڑکوں پر ٹریفک قوانین کی پابندی یقینی بنانے میں بھی معاونت کرے گی۔

 

 

 

حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران ای چالانز کی بڑے پیمانے پر وصولی کی گئی ہے، 17 ارب روپے سے زائد کے ای چالانز کی وصولی کے لیے مزید خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ٹریفک حکام کے مطابق سیف سٹیز کے کیمروں اور ون ایپ کے ذریعے ای چالانز کے نادہندگان کی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے، ڈیفالٹر گاڑیوں کے خلاف کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ای چالانز کے واجبات بروقت ادا کریں، ٹریفک پولیس کے مطابق واجبات کی ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ ای چالان کلیئر ہونے تک گاڑی کی ریلیز میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔

 

 

 

ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اضافی نفری کی تعیناتی کا مقصد صرف ای چالانز کی وصولی نہیں بلکہ شہر میں روڈ ڈسپلن بہتر بنانا اور ٹریفک قوانین پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانا بھی ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے