اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ورلڈ تائیکوانڈو پریذیڈنٹ کپ ایشین ریجن کل سے لاہور میں شروع ہو گا

16 Aug 2026
16 Aug 2026

(لاہور نیوز) ورلڈ تائیکوانڈو پریذیڈنٹ کپ ایشین ریجن 2026 کا آغاز کل لاہور کے ڈی ایچ اے میں ہو گا، بین الاقوامی تائیکوانڈو ایونٹ 21 اگست تک جاری رہے گا۔

صدر ایشین تائیکوانڈو سنگ جن کم نے پاکستان میں ورلڈ تائیکوانڈو پریذیڈنٹ کپ ایشین ریجن کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ایونٹ میں 600 ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں۔

سنگ جن کم نے کہا کہ بین الاقوامی سطح کے ایونٹ کی میزبانی کرنے پر پاکستان کے شکر گزار ہیں، پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن نے ایونٹ کے لیے بہترین انتظامات کیے ہیں۔

صدر ایشین تائیکوانڈو کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس بڑے بین الاقوامی ایونٹ کا انعقاد کھیلوں کے فروغ کے لیے اہم ہے، جبکہ ایونٹ میں شریک کھلاڑیوں کو اعلیٰ سطح کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا۔

ورلڈ تائیکوانڈو پریذیڈنٹ کپ ایشین ریجن 2026 کے مقابلے لاہور کے ڈی ایچ اے میں 21 اگست تک جاری رہیں گے۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے