اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مون سون کا پانچواں سپیل اختتام پذیر، مزید بارشوں کا امکان برقرار

15 Aug 2026
15 Aug 2026

(لاہور نیوز) پنجاب میں مون سون کا پانچواں سپیل آج ختم ہونے کا امکان ہے۔

رواں سال صوبے میں اب تک مون سون کے 5 سپیل آ چکے ہیں، جبکہ گزشتہ سال پنجاب میں مون سون کے 14 سپیل آئے تھے، پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون سیزن 15 ستمبر تک جاری رہے گا، تاہم آئندہ کتنے مزید مون سون سپیل آئیں گے، اس بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مون سون کے باقی دنوں میں موسم کی صورتحال کے مطابق مزید نئے سپیل آنے کا امکان موجود ہے، جبکہ بڑے شہروں میں آئندہ بھی بارشیں ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مجموعی طور پر رواں سال پنجاب میں گزشتہ سال کے مقابلے میں بارشیں کم رہنے کی توقع ہے اور مون سون سپیلز کی تعداد بھی گزشتہ سال کے مقابلے میں اب تک کم ہے، 15 ستمبر تک مون سون جاری رہنے کا امکان ہے، اس دوران موسم کی صورتحال کے مطابق بارشوں کے نئے سلسلے تشکیل پا سکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے