اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 319.81 قیمت فروخت : 320.38
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.45 قیمت فروخت : 375.12
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.69 قیمت فروخت : 196.05
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.97 قیمت فروخت : 199.33
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.06
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.48 قیمت فروخت : 905.11
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب، پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے

14 Aug 2026
14 Aug 2026

(لاہور نیوز) واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کے آغاز میں قومی ترانہ پڑھا گیا، تقریب میں موجود عوام  نے بڑی تعداد میں ہاتھوں میں قومی پرچم تھام رکھے تھے، تقریب کے دوران نوجوانوں کا جوش و خروش دیدنی تھا، فضا ملی نغموں اور حاضرین کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔

تقریب کے دوران نعرہ تکبیر، پاکستان زندہ باد ، پاک فوج زندہ باد کے نعرے بلند ہوتے رہے، پاکستان رینجرز کی ولولہ انگیز پریڈ دیکھ کر حاضرین کا جذبہ حب الوطنی مزید بڑھ گیا، پاکستان رینجرز کے دستے میں خواتین اہلکار بھی شامل تھیں۔

پاکستان رینجرز کے شیر دل جوانوں کے قدموں کی دھمک اور وطن کی حفاظت کے جذبے کی چمک نے حاضرین کا لہو خوب گرمایا، پنڈال میں موجود بچے، بزرگ اور خواتین پُرجوش انداز میں اپنے سپاہیوں کا حوصلہ بڑھاتے رہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے