شہرکی خبریں
اوورسیز پاکستانیوں کی سفری سہولیات میں بہتری کیلئے مؤثر اقدامات کئے جائیں، عون چوہدری
15 Aug 2026
15 Aug 2026
(لاہور نیوز) وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانیز عون چوہدری نے لاہور ایئرپورٹ کا دورہ کیا اور امیگریشن سمیت مختلف کاؤنٹرز کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر ایئرپورٹ حکام نے وزیر مملکت کو اوورسیز پاکستانیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور مختلف کاؤنٹرز پر انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔
عون چوہدری نے ایئرپورٹ کے مختلف حصوں کا دورہ کرتے ہوئے مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا، انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے سہولیات کو مزید بہتر بنایا جائے اور انہیں ایئرپورٹ پر ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کے مسائل کے حل اور سفری سہولیات میں بہتری کیلئے مؤثر اقدامات کئے جائیں۔
