اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 319.81 قیمت فروخت : 320.38
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.45 قیمت فروخت : 375.12
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.69 قیمت فروخت : 196.05
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.97 قیمت فروخت : 199.33
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.06
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.48 قیمت فروخت : 905.11
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

یوم آزادی 2026: صدر مملکت نے 355 شخصیات کیلئے سول ایوارڈز کی منظوری دیدی

14 Aug 2026
14 Aug 2026

(لاہور نیوز) یوم آزادی 2026ء کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات اور بہادری کے اعتراف میں 355 شخصیات کیلئے سول ایوارڈز کی منظوری دے دی گئی۔

صدر مملکت نے سائنس کے شعبے میں 6 شخصیات کیلئے سول ایوارڈز کی منظوری دی، شاہد محمود کیلئے ہلال امتیاز، پروفیسر ڈاکٹر ظفر الیاس اور پروفیسر ڈاکٹر مدثر اسرار کیلئے ستارہ امتیاز جبکہ ڈاکٹر ساجد حسین، ڈاکٹر انیلا ضمیر جعفری اور ڈاکٹر عروج کیلئے تمغہ امتیاز کی منظوری دی گئی۔

تعلیم کے شعبے میں لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ معظم اعجاز کیلئے ہلال امتیاز جبکہ ڈاکٹر محمد رضا، ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، ڈاکٹر راشد امجد اور ڈاکٹر ظفر اقبال قادر کیلئے ستارہ امتیاز کی منظوری دی گئی۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، احد چیمہ اور بلال اظہر کیانی کیلئے نشان امتیاز دینے کی منظوری دی گئی۔

ڈی جی آئی بی فواد اسداللہ، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال اور سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال کیلئے ہلال امتیاز کی منظوری دی گئی، روسی نائب وزیراعظم الیکسی اوورچک کیلئے ہلال پاکستان تجویز کیا گیا۔

طب کے شعبے میں پروفیسر ڈاکٹر فیصل سعود ڈار کیلئے ہلال امتیاز جبکہ پروفیسر ڈاکٹر طاہر شمسی کیلئے بعد از مرگ ستارہ امتیاز کی منظوری دی گئی، پروفیسر ڈاکٹر سید جلال رضا اور ڈاکٹر نعیم صلاح الدین مرحوم کیلئے ستارہ امتیاز کی منظوری دی گئی۔

فنون لطیفہ کے شعبے میں سلطانہ صدیقی کیلئے ہلال امتیاز، بلقیس بانو المعروف نشو بیگم، افتخار احمد ٹھاکر، سید فصیح الدین سہروردی، شاکر حسین، ترنم ناز، سائرہ جوہر پیٹر، عابدہ احسان مرحومہ، راجہ چنگیز سلطان، محمد نعیم طاہر اور بشیر احمد کیلئے ستارہ امتیاز کی منظوری دی گئی۔

ادب کے شعبے میں اسد محمد خان کیلئے نشان امتیاز، اعجاز رحیم اور محمد خورشید الحسن رضوی کیلئے ہلال امتیاز جبکہ محمد شکیل عادل زادہ، پروفیسر بریگیڈیئر ریٹائرڈ وحید الزمان طارق، مقصود حسن جعفری، ریاض الحق طاہر رضوی، ریاض مجید، محمد حفیظ خان، پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر، ہاشم ندیم اور شاعر سید غلام عباس المعروف محسن نقوی کیلئے ستارہ امتیاز کی منظوری دی گئی۔

کھیل کے شعبے میں عطا محمد کاکڑ اور وسیم اے تائی کیلئے ستارہ امتیاز جبکہ بشیر بھولا، کشمالہ طلعت، نور زمان، سلطان محمد گولڈن، محمد وسیم اور صادق محمد کیلئے تمغہ حسن کارکردگی جبکہ فائقہ ریاض کیلئے تمغہ امتیاز کی منظوری دی گئی۔

سماجی بہبود کے شعبے میں ڈاکٹر مریم ملک اور نایاب علی کیلئے ستارہ امتیاز جبکہ قاری روح اللہ مدنی، حافظ اسد عبید، بشپ سرفراز پیٹر اور سید ریاض حسین کیلئے تمغہ امتیاز کی منظوری دی گئی۔

صحافت کے شعبے میں محمد صالح ظافر اور حاجی نواز رضا کیلئے ستارہ امتیاز جبکہ سید حماد غزنوی اور محمد عامر خان فوٹوگرافر کیلئے تمغہ حسن کارکردگی کی منظوری دی گئی۔ محمد ریاض خان، شعیب احمد، عمار مسعود، ماریہ ذوالفقار، عادل شاہزیب، حماد حسن اور تصور عرفات کیلئے تمغہ امتیاز کی منظوری دی گئی۔

فلاحی خدمات کے شعبے میں محمد شناور خان، عاطف اکرام شیخ، ابیہ اکرم اور ریاض حسین میمن کیلئے تمغہ امتیاز دینے کی منظوری دی گئی۔

انجینئرنگ کے شعبے میں ڈاکٹر محمد صادق اور ڈاکٹر نعیم الحق طارق کیلئے تمغہ امتیاز کی منظوری دی گئی۔

دیگر شعبوں میں پروفیسر ڈاکٹر غزالہ یاسمین، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود، پروفیسر ڈاکٹر فیصل باری، پروفیسر ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ، ریاض احمد کملانی، صبا فیصل، ڈاکٹر رفیق ملک، سید اظہر آفاق رضوی، قاضی خالد علی، فقیر اللہ، عبدالستار، ڈاکٹر روبی خالد، ڈاکٹر سردار محمد علی ایاز اور یاسمین دادا بھائی سمیت متعدد شخصیات کیلئے تمغہ امتیاز کی منظوری دی گئی۔

مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیات کیلئے تمغہ حسن کارکردگی اور تمغہ امتیاز کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے