(لاہور نیوز) نصیر آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ماڈل ٹاؤن کچہری کے عقب سے منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایچ او نصیر آباد شیخ کاشف کے مطابق ملزم کچہری کے عقب میں چل پھر کر منشیات فروخت کر رہا تھا۔ پولیس کو ملزم کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملی، جس پر پولیس پارٹی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی منشیات پھینک کر فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم اہلکاروں نے اسے قابو کر لیا۔
گرفتار ملزم سیموئل کے قبضے سے ایک کلو 700 گرام منشیات برآمد ہوئی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
ایس ایچ او نصیر آباد شیخ کاشف کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور علاقے میں منشیات کے کاروبار کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
