اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 319.81 قیمت فروخت : 320.38
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.45 قیمت فروخت : 375.12
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.69 قیمت فروخت : 196.05
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.97 قیمت فروخت : 199.33
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.06
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.48 قیمت فروخت : 905.11
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

مغلپورہ : گھر کے باہر ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار

15 Aug 2026
15 Aug 2026

(لاہور نیوز) مغلپورہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مجاہد آباد میں گھر کے باہر سرعام ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم عابد جشن کی آڑ میں اندھا دھند ہوائی فائرنگ کر رہا تھا۔ اطلاع ملتے ہی مغلپورہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ملزم کے قبضے سے فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے ملزم عابد کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔

ایس پی سول لائنز کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے۔ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے قانون شکن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جا رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے