اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 319.81 قیمت فروخت : 320.38
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.45 قیمت فروخت : 375.12
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.69 قیمت فروخت : 196.05
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.97 قیمت فروخت : 199.33
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.06
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.48 قیمت فروخت : 905.11
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پراپرٹی ڈیلنگ کی آڑ میں سٹے بازی کا نیٹ ورک بے نقاب، 5 ملزمان گرفتار

15 Aug 2026
15 Aug 2026

(لاہور نیوز) لوئر مال پولیس نے پراپرٹی ڈیلنگ کی آڑ میں قمار بازی کا اڈہ چلانے والے گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان باہمی ملی بھگت سے سٹے بازی کا نیٹ ورک چلا رہے تھے۔ گرفتار ملزمان میں ریکارڈ یافتہ ملزم الیاس، احمد حسن، ندیم، قیوم اور نعیم شامل ہیں۔

 پولیس کے مطابق الیاس سٹے بازی کے ساتھ ساتھ سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزمان کو پناہ بھی فراہم کرتا تھا۔

کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے داؤ پر لگی نقد رقم، موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمد کرلیے گئے۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے