اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 319.81 قیمت فروخت : 320.38
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.45 قیمت فروخت : 375.12
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.69 قیمت فروخت : 196.05
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.97 قیمت فروخت : 199.33
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.06
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.48 قیمت فروخت : 905.11
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت پنجاب بھر میں شجرکاری کا آغاز

14 Aug 2026
14 Aug 2026

(لاہور نیوز) گرین پنجاب کے فروغ کے لیے صوبے بھر میں بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا، جبکہ گرین انیشیٹو کے تحت یومِ آزادی کی مناسبت سے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا) میں اب تک کی بڑی شجرکاری مہم شروع کردی گئی۔

ڈی جی ای پی اے سید موسیٰ رضا اور پارلیمانی سیکرٹری کنول لیاقت کی ہدایت پر جاری مہم کے تحت روڈا کے مختلف علاقوں میں 50 ہزار درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

منصوبے کے تحت صنعتی زون کے داخلی راستے سے دیہات اور سی بی ون ایریا تک گرین کوریڈورز قائم کیے جا رہے ہیں، شجرکاری مہم میں جامن، امرود، نیم، مالٹا اور دیگر مقامی و پھل دار درخت شامل ہیں۔

روڈا کے ترقیاتی علاقوں میں سبزہ بڑھانے کے لیے گرین کوریڈورز بھی قائم کیے جا رہے ہیں، جبکہ آوان ڈھیوالا، گنجے سدھوا اور زہرا ہومز کے اطراف بھی شجرکاری کا عمل جاری ہے۔

حکام کے مطابق زہرا ہومز منصوبہ وزیراعلیٰ پنجاب کے "اپنی چھت، اپنا گھر" پروگرام کے تحت تعمیر کیا جا رہا ہے، جہاں ماحول دوست ترقی کو فروغ دینے کے لیے شجرکاری پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے