اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 319.81 قیمت فروخت : 320.38
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.45 قیمت فروخت : 375.12
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.69 قیمت فروخت : 196.05
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.97 قیمت فروخت : 199.33
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.06
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.48 قیمت فروخت : 905.11
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

روڈا میں جشنِ آزادی کی رنگا رنگ تقریب، قومی ترانے اور ڈاکیومنٹری پیش

14 Aug 2026
14 Aug 2026

(ویب ڈیسک) راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا) کے دفتر میں یومِ آزادی قومی جوش و خروش سے منایا گیا، جہاں پرچم کشائی کی تقریب، قومی نغمہ اور خصوصی ڈاکیومنٹری بھی پیش کی گئی۔

سی ای او روڈا عمران امین  نے قومی پرچم لہرایا، جبکہ بریگیڈیئر (ر) منصور جنجوعہ نے یومِ آزادی کا کیک کاٹا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران امین  نے کہا کہ یومِ آزادی ہمیں اپنے اسلاف کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دن رات محنت کرنا ہو گی۔

بریگیڈیئر (ر) منصور جنجوعہ نے ملکی سرحدوں پر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے شہداء اور جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

تقریب کے موقع پر یومِ آزادی کی مناسبت سے محکمہ تحفظ ماحولیات کے تعاون سے 30 ہزار پودے لگانے کا ہدف بھی مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے