اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 319.81 قیمت فروخت : 320.38
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.45 قیمت فروخت : 375.12
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.69 قیمت فروخت : 196.05
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.97 قیمت فروخت : 199.33
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.06
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.48 قیمت فروخت : 905.11
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جشنِ آزادی پر جناح ہسپتال میں پروقار تقریب، ڈاکٹرز اور عملے کی بھرپور شرکت

14 Aug 2026
14 Aug 2026

(لاہور نیوز) جناح ہسپتال لاہور میں پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے سلسلے میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایم ایس جناح ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر حافظ معین الدین، ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر طبی و انتظامی عملے نے شرکت کی۔

جناح ہسپتال کو قومی پرچموں، جھنڈیوں اور قومی رنگوں سے خوبصورتی سے سجایا گیا تھا، تقریب میں ملی نغمے پیش کئے گئے، جبکہ ایم ایس جناح ہسپتال اور انتظامی عملے  نے یومِ آزادی کی خوشی میں کیک کاٹا۔

اس موقع پر پاکستان کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور استحکام کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایس جناح ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر حافظ معین الدین نے کہا کہ آزادی ہمارے بزرگوں کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے اور اس کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، قومی یکجہتی، اتحاد اور باہمی ہم آہنگی پاکستان کی ترقی اور استحکام کی بنیاد ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر حافظ معین الدین نے کہا کہ جناح ہسپتال کا طبی عملہ جشنِ آزادی کے روز بھی اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے مریضوں کی خدمت میں مصروفِ عمل ہے، مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات کے ساتھ ضروری ادویات بھی وافر مقدار میں دستیاب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مریضوں کی خدمت بھی ایک عظیم قومی خدمت ہے، ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف دکھی انسانیت کی خدمت کرکے ملک و قوم کی خدمت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔

تقریب کے اختتام پر شرکاء نے پاکستان کی سلامتی اور سربلندی کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے پرجوش نعرے لگائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے