اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 319.81 قیمت فروخت : 320.38
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.45 قیمت فروخت : 375.12
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.69 قیمت فروخت : 196.05
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.97 قیمت فروخت : 199.33
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.06
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.48 قیمت فروخت : 905.11
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پولیس افسر کی ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی کا کیس، طبی معائنے میں شواہد نہ ملے

14 Aug 2026
14 Aug 2026

(ویب ڈیسک) پولیس افسر کی ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی کے کیس میں پولیس کو ابتدائی طبی معائنے میں لڑکی سے زيادتی کے شواہد نہیں ملے۔

 ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق ڈی این اے رپورٹ آنے پر ہی زیادتی کا تعین ہوگا، متاثرہ لڑکی کی ذہنی حالت جانچنے کے لیے میڈیکل بورڈ بھی تشکیل دیا گیا ہے تاہم اس کا فیصلہ میڈيکل بورڈ 18 اگست کو کرے گا۔

دوسری جانب گرفتار اے ایس آئی کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور کے تھانہ غازی آباد میں 2 اگست کو پیش آئے مبینہ زیادتی کے واقعے میں ملزم کے خلاف اغوا کی دفعات بھی شامل کرلی گئی ہیں۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کو تھانے لانے کے لیے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی گئی ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے