اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.13 قیمت فروخت : 41.20
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.55 قیمت فروخت : 278.05
  • یورو قیمت خرید: 320.18 قیمت فروخت : 320.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.88 قیمت فروخت : 375.55
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.88 قیمت فروخت : 196.23
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.26 قیمت فروخت : 199.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.94 قیمت فروخت : 74.08
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.57 قیمت فروخت : 75.71
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.55 قیمت فروخت : 905.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نوجوانوں کو جدید علوم سے نہ جوڑا تو ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ جائیں گے : وزیر اعظم

12 Aug 2026
12 Aug 2026

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو جدید علوم سے نہ جوڑا تو ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ جائیں گے۔

وفاقی دارالحکومت میں نوجوانوں کے عالمی دن کے  موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  دانش سکولز کا دائرہ کار دیگر صوبوں تک وسیع کیا جا رہا ہے، صوبائی حکومتوں کو بھی اسی طرز کے معیاری تعلیمی ادارے قائم کرنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کیے بغیر ملک کی ترقی ممکن نہیں، اگر نوجوانوں کو جدید علوم کے سفر میں شامل نہ کیا گیا تو پاکستان ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ جائے گا، دانش سکولز جیسے ادارے پسماندہ اور مستحق بچوں کو معیاری تعلیم کے مواقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

وزیراعظم کا اپنے دورِ حکومت میں پنجاب میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کے پروگرام کا حوالہ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اس وقت انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور بعض لوگوں نے لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کو رشوت سے تعبیر کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ تاہم آج یہی لیپ ٹاپ نوجوانوں کو جدید دور میں داخل ہونے اور جدید علوم تک رسائی حاصل کرنے میں مدد دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں نے لیپ ٹاپ کو صرف ایک مشین قرار دیا، لیکن وہ اسے ایک ’مشن‘ سمجھتے ہیں، انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے اس مشن کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ملک کا مستقبل نوجوان نسل سے وابستہ ہے، اس لیے انہیں معیاری تعلیم، جدید علوم اور ٹیکنالوجی تک مساوی رسائی دینا قومی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے