اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.60 قیمت فروخت : 278.10
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب اور امریکہ کا سکیورٹی، AI، توانائی اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

12 Aug 2026
12 Aug 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے ملاقات کی، جس میں پنجاب میں تعلیم کے فروغ، سکیورٹی، سرمایہ کاری، مصنوعی ذہانت (AI)، ڈیجیٹل اثاثوں، توانائی اور ماحولیاتی تبدیلی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پنجاب میں سیلاب اور سموگ سے نمٹنے کے لیے امریکی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا، جبکہ لاہور میں پنجاب یو ایس بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم کے انعقاد کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔

امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے اقدامات کو سراہا۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے قانونی اور عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ خواتین کی آمدورفت میں آسانی کے لیے الیکٹرک سکوٹی اور الیکٹروبس سروس شروع کی گئی ہے، جبکہ مالی خودمختاری کے لیے چھوٹے کاروبار کی غرض سے بلاسود قرضے بھی فراہم کیے جا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے خواتین کے تحفظ کے لیے ڈائریکٹ پنک بٹن اور ورچوئل پولیس اسٹیشن کو اہم اقدامات قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ کی حیثیت سے انہوں نے ویمن ایمپاورمنٹ کو محض علامتی نہیں بلکہ عملی شکل دی ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں ترقی اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے نئی پالیسیاں تشکیل دی جا رہی ہیں۔ مون سون کے دوران پیشگی اقدامات اور ڈسٹرکٹ واساز کے قیام سے بارشی پانی کے جلد نکاس کو ممکن بنایا گیا۔ پنجاب کے شہر اور دیہات ریفارم ہو رہے ہیں اور پنجاب بدل رہا ہے۔

بسنت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی ناظم الامور نے لاہور میں بسنت فیسٹیول کے انعقاد اور محفوظ بسنت کے لیے پنجاب حکومت کے اقدامات کو سراہا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ آئندہ سال بسنت میلے کو مزید توسیع دی جائے گی۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ امریکہ میں مقیم پنجاب کے تقریباً 10 لاکھ اوورسیز پاکستانی ملک کا قابلِ قدر اثاثہ ہیں اور ان کے ذریعے سرمایہ کاری اور معاشی تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکتا ہے۔

نیٹلی اے بیکر نے پاکستان خصوصاً پنجاب اور لاہور کے لوگوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں پاکستان بہت پسند ہے، بالخصوص پنجاب اور لاہور کے لوگ زندہ دل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے