اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.60 قیمت فروخت : 278.10
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

دریائے راوی کے ملحقہ نالوں کے بہاؤ میں بتدریج اضافہ، پی ڈی ایم اے کی مانیٹرنگ

11 Aug 2026
11 Aug 2026

(لاہور نیوز) دریائے راوی سے ملحقہ نالوں میں پانی کے بہاؤ میں بتدریج اضافہ جاری ہے جبکہ مختلف نالوں میں درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال ریکارڈ کی گئی ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق نالہ اوجھ میں 39,900 کیوسک پانی کے بہاؤ کے ساتھ درمیانے درجے کی سیلابی سطح ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ نالہ ڈیک میں 7,720 کیوسک پانی کے بہاؤ کے باعث درمیانے درجے کی سیلابی سطح ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق نالہ ککر ڈیک میں 16,487 کیوسک پانی کے بہاؤ کے ساتھ درمیانے درجے کی سیلابی سطح ریکارڈ کی گئی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے میں قائم کنٹرول رومز کے ذریعے تمام دریاؤں اور ان سے ملحقہ نالوں میں پانی کے بہاؤ کی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے۔ متعلقہ اداروں کو صورتحال پر کڑی نظر رکھنے اور ضروری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور دریاؤں، نہروں اور نالوں میں نہانے سے گریز کریں۔

ڈی جی سیف انور جپہ نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر غیر ضروری طور پر دریاؤں اور نالوں کے قریب جانے سے اجتناب کریں اور انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ حفاظتی ہدایات پر عمل کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے