اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.60 قیمت فروخت : 278.10
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کے تعین کیلئے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس طلب

10 Aug 2026
10 Aug 2026

(لاہور نیوز) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے پولنگ کی تاریخ طے کرنے کے معاملے پر اہم اجلاس طلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو خط لکھ کر بلدیاتی انتخابات کی پولنگ کی تاریخ کے اعلان پر مشاورت کے لیے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

الیکشن کمیشن کے خط میں پنجاب حکومت سے کہا گیا ہے کہ صوبائی کابینہ کی کمیٹی فوری طور پر تشکیل دی جائے تاکہ بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر مشاورت کی جاسکے۔

خط کے مطابق مشاورت الیکشن قانون اور پنجاب بلدیاتی قانون کے تحت کی جائے گی، جبکہ مشاورتی اجلاس 20 اگست کو صبح 11 بجے اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے دفتر میں ہوگا۔

الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو ہدایت کی ہے کہ صوبائی کابینہ کی کمیٹی اجلاس میں شرکت کرے، اجلاس میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے پولنگ کی تاریخ پر حتمی مشاورت کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے