اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.60 قیمت فروخت : 278.10
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ستھرا پنجاب پروگرام: صفائی فیس وصولی کا ٹاسک محکمہ ایکسائز کو دینے کا فیصلہ

11 Aug 2026
11 Aug 2026

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی فیس کی وصولی کا ٹاسک محکمہ ایکسائز کو تفویض کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ نے صفائی فیس، جسے عام طور پر کوڑا ٹیکس بھی کہا جا رہا ہے، کی وصولی کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔ صفائی فیس کی وصولی کے لیے محکمہ ایکسائز کو ذمہ داری سونپنے کی تجویز سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی جانب سے پنجاب کابینہ میں پیش کی گئی تھی۔

پنجاب کابینہ نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی تجویز کی منظوری دیتے ہوئے صفائی فیس کی وصولی محکمہ ایکسائز کے ذریعے کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومتی اقدام کا مقصد ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے نظام کے لیے فیس کی وصولی کو مؤثر اور منظم بنانا ہے۔ محکمہ ایکسائز کو ذمہ داری تفویض ہونے کے بعد شہریوں سے صفائی فیس کی وصولی کے طریقہ کار سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنے کی توقع ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے