اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.60 قیمت فروخت : 278.10
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب: پانی کا معیار جانچنے کیلئے 737 واٹر فلٹریشن پلانٹس کا سروے کرانے کا فیصلہ

12 Aug 2026
12 Aug 2026

(لاہور نیوز) پنجاب صاف پانی اتھارٹی نے صوبے میں قائم 737 واٹر فلٹریشن پلانٹس کا ازسرِنو جامع سروے کرانے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے پنجاب صاف پانی اتھارٹی اور نیسپاک کے درمیان اہم اجلاس ہوا، جس میں فلٹریشن پلانٹس کی کارکردگی، پانی کے معیار اور صفائی ستھرائی کا تفصیلی جائزہ لینے پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ تمام 737 واٹر فلٹریشن پلانٹس کا سروے ایک ہفتے کے اندر مکمل کیا جائے۔ سروے کے لیے پانی کے معیار، صفائی، پلانٹس کی موجودہ حالت اور آپریشنل کارکردگی جانچنے کے لیے ایک جامع چیک لسٹ بھی مرتب کی جائے گی۔

سی ای او پنجاب صاف پانی اتھارٹی ذوالفقار احمد بھون نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں فلٹریشن پلانٹس کو بہترین معیار کے مطابق فعال بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو صاف اور معیاری پانی کی فراہمی کو خدمتِ خلق کا مشن سمجھ کر یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سروے رپورٹ کی روشنی میں غیر فعال اور کم استعداد پر چلنے والے فلٹریشن پلانٹس کو بحال کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ شہریوں کو صاف پانی کی سہولت میسر آ سکے۔

اجلاس میں نیسپاک کو ہدایت کی گئی کہ سروے رپورٹ میں ہر فلٹریشن پلانٹ کی GPS لوکیشن اور تصاویر بھی شامل کی جائیں تاکہ پلانٹس کی موجودہ صورتحال کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جا سکے۔

ذوالفقار احمد بھون نے مزید کہا کہ صاف پانی کی فراہمی کا دائرہ کار پورے پنجاب میں وسیع کیا جا رہا ہے اور اس مقصد کے لیے فلٹریشن پلانٹس کی کارکردگی بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

اجلاس میں پنجاب صاف پانی اتھارٹی اور نیسپاک کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے