اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.60 قیمت فروخت : 278.10
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

جعلی ویڈیو کیس: عظمیٰ بخاری کی ویڈیو لنک پر بیان ریکارڈ کرانے کی درخواست خارج

10 Aug 2026
10 Aug 2026

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی مبینہ جعلی ویڈیو سے متعلق کیس میں لاہور کی سیشن کورٹ نے ان کی ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرانے کی درخواست خارج کر دی۔

ایڈیشنل سیشن جج نصرت علی صدیقی نے فیصلہ سنایا، عظمیٰ بخاری نے فلک جاوید کے خلاف این سی سی آئی اے میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عظمیٰ بخاری صوبائی وزیر ہیں انکی جان کو خطرہ ہے آئے روز احاطہ عدالتوں میں فائرنگ کے واقعات رونما ہوتے ہیں جوڈیشل مجسٹریٹ نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا عدالت ویڈیو لنک پر بیان ریکارڈ کرنے کی درخواست منظور کرے اور جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

فلک جاوید کے وکیل میاں علی اشفاق نے بتایا کہ عظمی بخاری مقدمے کی مدعیہ ہے وہ عدالت میں پیش ہوکر بیان قلمبند کروائے عدالت درخواست خارج کرنے کا حکم دے عدالت نے قرار دیا کہ عظمی بخاری آئندہ سماعت پر بیان ریکارڈ کروانے کے لیے عدالت میں پیش ہو۔

عدالت نے جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ بحال رکھا عظمی بخاری نے عدالت کی ذاتی حیثیت میں پیش ہوکر بیان ریکارڈ کروانے کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے