اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.60 قیمت فروخت : 278.10
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جشنِ آزادی: تمام سرکاری گاڑیوں، موٹرسائیکلوں پر قومی پرچم آویزاں لگانے کا حکم

12 Aug 2026
12 Aug 2026

(لاہور نیوز) سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے جشنِ آزادی کے موقع پر تمام سرکاری گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر قومی پرچم لگانے کا حکم دے دیا ہے، جبکہ سرکاری عمارتوں پر قومی اور محکمانہ پرچم لہرانے کی بھی ہدایت جاری کی ہے۔

سی ٹی او کے مطابق جشنِ آزادی کی تقریبات، گریٹر اقبال پارک، واہگہ بارڈر اور دیگر تاریخی و تفریحی مقامات پر اضافی ٹریفک نفری تعینات کی جائے گی تاکہ شہریوں کو محفوظ اور منظم سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔

سید عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ ون ویلنگ، ریسنگ اور دیگر خطرناک سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ہلڑبازی، روڈ بلاکنگ، روڈ ریج، بفل نکالنے اور سائلنسر  اتار نے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ون ویلنگ کرتے ہوئے پکڑے جانے پر نا صرف موٹر سائیکل سوار بلکہ غیر قانونی تبدیلیاں کرنے والے موٹر مکینکس کے خلاف بھی مقدمات درج کیے جائیں گے۔

 سی ٹی او لاہور کے مطابق  جشن آزادی کے موقع پر عارضی ناکے لگاتے ہوئے ہلڑبازوں کو کنٹرول کیا جائے گاتاکہ ہلڑباز عناصر پر مؤثر قابو پایا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے