اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.60 قیمت فروخت : 278.10
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

صدر مملکت آصف زرداری نے پانچ سمریوں اور بلوں کی منظوری دے دی

11 Aug 2026
11 Aug 2026

(لاہور نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پانچ سمریوں اور بلوں کی منظوری دے دی۔

صدر مملکت کی جانب سے منظور کیے گئے بلوں میں ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف پاکستان ترمیمی بل 2026، مالیاتی اداروں کی مالی رقوم کی وصولی ترمیمی بل 2026 اور وفاقی بورڈ آف ریونیو ترمیمی بل 2026 شامل ہیں۔

صدر مملکت نے سید علی محمود کو پاکستان سول ایوارڈ عطا کرنے کی منظوری بھی دے دی، اس کے علاوہ صدر مملکت نے تنظیمِ اسلامی تعاون کے رکن ممالک کے انسدادِ بدعنوانی قوانین کے نفاذ میں تعاون سے متعلق مکہ المکرمہ کنونشن کی توثیق کی منظوری بھی دے دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے